پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ان کی جماعت حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سماجی رابطےکی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ان کی جمات عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلیے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔