ہوم Pakistan قومی اسمبلی کے حلقہ 207 سے آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب...

قومی اسمبلی کے حلقہ 207 سے آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب قرار

0


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے۔

آر او شیر علی جمالی نے بتایاکہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔

باقی 3 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد اب این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب قرار پائی ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے آصف زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد ان کی نشست خالی ہوئی تھی۔

آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کوپیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو زرداری صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version