ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے، ملک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ایک بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ شہداء کے اہلخانہ اور زخمیوں کی مالی امداد کی جائے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔