ہوم Pakistan لاہور،بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی مبینہ کوشش ناکام

لاہور،بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی مبینہ کوشش ناکام

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقہ کٹار بند روڈ پر گھریلو ناچاقی پر پاب اور کزن کی لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دی اور لڑکی کو بچالیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق کٹار بند روڈ پر گھریلو ناچاقی پر برکت علی نامی شخص محمد امین کے ہمراہ اپنی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی غرض سے لایا، شک پڑنے پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے 15 پر کال کی۔

پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔

لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کے لیےدریائے راوی لایا تھا۔

لڑکی کا والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لیے لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version