ہوم Pakistan لاہور، ٹریفک پولیس کا 8 فروری تک شناختی کارڈ پر چالان نہ...

لاہور، ٹریفک پولیس کا 8 فروری تک شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ٹریفک پولیس نے 8 فروری تک شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ووٹ دینے میں مشکلات سے بچانا ہے، تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے وائرلیس پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری تک کسی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا، تاکہ شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں دقت نہ ہو، جن لوگوں کا شناختی کارڈ پر چالان پہلے ہو چکا ہے وہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ وصول کرسکتے ہیں۔

چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے شہری فوری چالان جمع کروا کر کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version