ہوم Pakistan لاہور: ماں سے جھگڑے کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

لاہور: ماں سے جھگڑے کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

0


علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور میں مغلپورہ کے علاقے غوثیہ کالونی میں لیڈی ڈاکٹر نےخودکشی کرلی، متوفیہ کا اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی بہن نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر کا والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، سحری کے وقت بہن نے خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا، شام کو دروازہ کھولا تو لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

متوفیہ کی بہن نے بتایا کہ ان کے باپ کا 10 سال پہلے انتقال ہوا، سات بہن بھائی ہیں، ان کی بہن کچھ عرصہ پہلے دبئی گئی تھی، عید کے بعد پھر واپس جانا تھا، ماں کے ساتھ اکثر معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فارنزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے، اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version