لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماڈل ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈورپھرنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان کوریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز کی سخت سرزنش کی گئی۔