لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس لاہور میں منعقد ہواجس کی صدارت اسماعیل نعیم نے کی۔
اجلاس میں الہی بخش، ممتاز اعوان ،شکیل حیدر ، اسد ، مظفر اور کرامت حسین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد پر مفصل بحث ہوئی ، آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے حوالہ سے مشاورت کی گئی ۔ کوکلئیر ڈیوائس کی ممکنہ خرابی اور مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے دوران طے پایا کہ پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوری بنا کر آرگنائزیشن کی تشہیر کی جائے گی سوشل میڈیا پر بامقصد اور والدین کی رہنمائی کے لیے پوسٹ کی جائیں گی۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے ایک دو یوم میں آگاہ کریں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان بھر میں کوکلئیر چائلڈ کے ڈیوائسز کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے اس ضمن میں والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی کہ وہ ڈیوائسز کے لیے حد درجہ احتیاط کریں ۔