ہوم Pakistan لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا توپیسکو آفس کا کنٹرول خودسنبھال لونگاوزیراعلیٰ...

لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا توپیسکو آفس کا کنٹرول خودسنبھال لونگاوزیراعلیٰ کے پی

0



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پی میں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونؒخوا کا کہنا ہے کہ بارہا وفاقی حکومت سے بات کرنے پربھی مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا،خاموشی کو کمزوری نا سمجھا جائے ،بیس سے بائیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے،اگر لوڈ شیڈنگ میں کمی نا کی گئی تو خود پیسکو چیف کے آفس جاکر شیڈول بناؤں گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ صوبےکے پیسوں سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے،مہنگے داموں ہماری  بجلی واپس ہم پر فروخت کی جارہی ہے،حق لینا آتا ہے اگر آج رات تک مسئلہ حل نا ہوا تو خود سسٹم سنبھال لوں گا،بٹن دبا کر لوڈشیڈنگ کی صورت میں صوبے کو سزا دی جارہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version