ہوم Pakistan ماں نے بیٹے کو قتل کرانے کیلئے شوٹر کراچی سے بلوایا لاش...

ماں نے بیٹے کو قتل کرانے کیلئے شوٹر کراچی سے بلوایا لاش کیسے ٹھکانے لگائی؟ چشم کشا انکشافات

0



 جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہلم میں قتل کی اندوہناک واردات میں شامل شوٹر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیٹے کے  آئے روز کے گھریلو جھگڑوں کا حل نکالا گیا کہ بیٹے کو قتل کر دیا جائے، ماں نے شوہر اور بیٹی کیساتھ مل کر منصوبہ بنایا اور عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی سے شوٹر منگوایا کہ بیٹے کو جان سے مار دو۔

کراچی سے شارپ شوٹر آیا جس نے 18 سالہ بیٹے ارمان کو جان سے مار دیا، لاش ٹھکانے لگانے کیلئے نہر میں پھینکوا دی۔ ماں نے ڈرامے میں حقیقت کے رنگ بھرنے کیلئے تھانے میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرا دی۔ 

پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ارمان شفیق ماں کے پچھلے شوہر سے تھا جس سے ماں، موجودہ شوہر اور اس کی بیٹی جو ارمان کی سوتیلی بہن تھی اس کے جھگڑوں سے تنگ تھے اور مروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کیا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version