راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں ماں کیساتھ ساتھ بیٹے کو بلیک میل کرنے اور رقم مانگنے والے مجرم کو قید اور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مجرم واحد علی کو 2023ء میں حراست میں لیا تھا، عدالت میں مجرم پر الزامات درست ثابت ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے مجرم کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔