اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے ڈاکٹر ثانی بن احمد کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔وزیر صنعت و تجارت و وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وزیر تجارت کے دورے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی،تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں یواے ای کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔