(شاہد سپرا) لاہور الیکٹرک پاور سپلائنگ کمپنی(لیسکو) کے نادہندہ وفاقی وصوبائی اداروں کی فہرست سامنے آ گئی جس کے میں متعددوفاقی وصوبائی محکمےاورادارےلیسکو کے نادہندہ ہیں۔
لیسکو کے مطابق ٹی ایم ایز5ارب روپے سےزائدکے نادہندہ ہیں ،واسالاہور4ارب روپے سے زائد ،پنجاب ایری گیشن اینڈ پاورڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 63کروڑ واجب الادا ہیں۔
محکمہ پولیس 55کروڑ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 45کروڑ ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور کے ذمہ 43کروڑ روپے واجب الادا،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 23کروڑ،پی ایچ اے 20کروڑ کی نادہندہ نکلے۔
محکمہ جیل پنجاب 21کروڑ،لاہوررنگ روڈاتھارٹی 20کروڑ ،میو ہسپتال لاہور17کروڑ روپےسےزائد ،وزارت ریلوے 44کروڑ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان 9کروڑ،کیبنٹ سیکرٹری 7کروڑ،جیولوجیکل سروے آف پاکستان 5کروڑ ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کے ذمہ 3کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ ایس ای بلڈنگز واپڈا ہاؤس کے ذمہ3 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے اقدامات سے مطمئن نہیں:اسد قیصر