ہوم Pakistan مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنے کیلئے آخری حد تک مزاحمت کرینگےوزیراعلیٰ...

مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنے کیلئے آخری حد تک مزاحمت کرینگےوزیراعلیٰ کے پی

0



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کسی بھی طور ہماری نشستوں پر اسمبلی رکن بننے والی اپوزیشن جماعتوں کی خواتین اور اقلیتی ارکان کو حلف اٹھانے نہیں دیاجائے گا اور اس سلسلے میں آخری حد تک مزاحمت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار آئین توڑا اور سینیٹ الیکشن ملتوی کیا، جمہوری کہلوانے والی پارٹیوں نے ہماری نشستوں پرشب خون ماراہے لیکن مخصوص نشستوں پرحلف لینے نہیں دینگے، جو ہو رہا ہے وہ ہمارے ملک وقوم کے لیے بہترنہیں،جب صدراوروزیر اعلیٰ منتخب ہوسکتے ہیں تو سینیٹرزکیوں نہیں؟ کہ ان کے لیے الیکشن کو ملتوی کردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی میں قراردادیں منظور کی گئیں جن کی منظوری صوبائی اسمبلی سے بھی لی جائے گی سازش کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا گیا اورسزائیں دی جارہی ہیں،9 مئی اورعمران حکومت خاتمے کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں کیونکہ عمران خان کے بقول یہ سب کچھ لندن پلان کاحصہ ہے جوکچھ ہورہا ہے، ہمارے رہنماﺅں اورورکروں پرناجائز پرچے کاٹے جارہے ہیں، یہ دیکھنا چاہیے کہ اس 9 مئی کافائدہ کس نے لیا،قوم بےوقوف نہیں ہم سب سامنے لائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version