ہوم Pakistan مخصوص نشستوں کا معاملہ: سنی اتحاد کونسل نے سندھ ہائی کورٹ سے...

مخصوص نشستوں کا معاملہ: سنی اتحاد کونسل نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

0


فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی اقلیت کی ایک اور خواتین کی دومخصوص نشستیں بنتی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو غیر آئینی فیصلے کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل کو ان نشستوں سے محروم کرتے ہوئے اقلیتی نشست پیپلز پارٹی کو جب کہ خواتین کی نشستیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تقسیم کردیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے اور مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی جائے ۔

درخواست میں وفاقی حکومت، ،چیف الیکشن کمشنر پاکستان و کمشنر سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version