ہوم Pakistan مذاکراتی کمیٹی کے اکثریتی اراکین  بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈایالہ...

مذاکراتی کمیٹی کے اکثریتی اراکین  بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈایالہ جیل نہ پہنچ سکے

0



(24نیوز)بانی تحریک انصاف کی ہدایات کے باجود پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام اراکین مقررہ وقت پر اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے۔ 

اطلاعات کے مطابق صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ ہی جیل پہنچ کر ملاقات کر سکے۔  مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب بھی اڈیالہ جیل نہ پہنچے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب، اسد قیصر، حامد رضا،علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان کو ملاقات کے لئے بلایا تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب اور حامد خان کو بھی آج ملاقات کیلئے طلب کیا تھا۔ وزیر اعلی کے پی نے بانی پی ٹی آئی سے آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اور بعد میں ون ان ون ملاقات کی جس میں سول نافرمانی تحریک سمیت سیاسی، معاشی، صوبہ کے معاملات اور پارٹی رہنماؤں پر مقدمات بارے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن تھمب نیل بنانے پر بغیر بتائے کارووائی ہوگی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version