ہوم Pakistan مریم اورنگزیب کا راولپنڈی کے 3 بڑے  ہسپتالوں کا اچانک دورہ

مریم اورنگزیب کا راولپنڈی کے 3 بڑے  ہسپتالوں کا اچانک دورہ

0



(24 نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا راولپنڈی کے 3 بڑے  ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور   زیر علاج مریضوں کے لیے سہولیات کا معائنہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا دورہ کیا ، جہاں افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں، انہوں نے ہولی فیملی میں توسیعی بلاک کا بھی معائینہ کیا۔

سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہولی فیملی ہسپتال کی نو تعمیر شدہ ایمرجنسی رواں ہفتے میں کام شروع کر دے گی،ہولی فیملی ہسپتال میں ایمرجنسی ریکارڈ مدت میں تیار کی گئی جس سے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 مریم اورنگزیب نے ہولی فیملی ہسپتال کی ایمرجنسی کی تیزی سے تیاری پر حکام اور عملے کو شاباش دی اور  نو تعمیر شدہ توسیعی بلاک اور اولڈ بلاک کا دورہ بھی  کیا ۔

سینیئر وزیر پنجاب نے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے سہولیات کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی صورت حال میں بہتری،فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

اس موقع پر مریم اورنگزیب  نے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  معیار اور رفتار کے علاوہ منصوبے کی تکمیل کے لیے طے کردہ شیڈول پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سینیئر وزیر پنجاب نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی، علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔

 سینیئر وزیر پنجاب نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، طبی آلات، مشینری کی صورتحال اور مریضوں کے لیے دیگر طبی خدمات کا بھی جائزہ لیا اور  ڈی ایچ کیو میں زیر علاج میانوالی کی حلیمہ بی بی کی بھی عیادت کی۔

دوسری جانب  چھت سے گر کر شدید زخمی ہو جانے والی حلیمہ بی بی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا ، جس پر  حلیمہ بی بی اور اس کے اہل خانہ نے ائیر ایمبولینس کے ذریعے جان بچانے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

 مریم اورنگزیب  نےکہا کہ  عوام کی خدمت ہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مشن ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version