ہوم Pakistan مسلسل غیر حاضری اور لاپرواہی پر بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف

مسلسل غیر حاضری اور لاپرواہی پر بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف

0



(ویب ڈیسک)بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

 آئی جی پولیس بلوچستان نے برطرف اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیا گیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ سے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version