اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے پراپیگنڈے پر پمز ہسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران 66 سکیورٹی اہلکاراور36 شہری ایمرجنسی میں لائے گئے۔
پمزہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا تاہم کچھ افراد کا علاج تاحال جاری ہے۔