لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری ندیم اشرف نے 2022 میں تھانہ پیر محل، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری کو اغوا ءکرکے قتل کیا تھا، مجرم بعد ازاں روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہوگیا، پنجاب پولیس نے انٹرپول کی معاونت سے شہری کو متحدہ عرب امارات سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، اشتہاری مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا۔