ہوم Pakistan میانوالی میں مسلسل کئی گھنٹے فائرنگ انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے...

میانوالی میں مسلسل کئی گھنٹے فائرنگ انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی 

0


میانوالی میں مسلسل کئی گھنٹے فائرنگ، انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی 

میانوالی (ویب ڈیسک) عمران خان کے حلقہ انتخاب میں مسلسل کئی گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی ، یہ فائرنگ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہوئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے پٹرولنگ کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چکڑالہ کی حدود میں موجود گائوں ڈھبہ کرسیال میں چوری کی واداتیں شروع ہوگئی ہیں اور رات کے پچھلے پہر دکانوں کا صفایا ہوجاتاہے، بندگھروں سے لوگوں کے بسترتک اٹھالیے گئے، صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری واٹرسپلائی کا ٹرانسفارمر اور پائپ لائن تک چوراٹھا کرلے گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ چورممکنہ طورپر لوڈرگاڑی اپنےساتھ لاتے ہیں اورسامان اسی میں بھر کر لے جاتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی ایک گھر میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تو پڑوسی جاگ گئے جس پر انہوں نے فائرنگ کی ، اس کے بعد پورے دیہات میں کئی گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی،ان وارداتوں کی وجہ سے پورے علاقے میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ کچھ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے شہریوں نے میانوالی تلہ گنگ روڈ بلاک کرکے  احتجاج کیا اور پھر قافلے کی صورت میں تھانے گئے جہاں پولیس سے مطالبہ کیا  کہ علاقے میں گشت بڑھائی جائے ، خاص طورپر رات کے اوقات میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

مقامی تاجر حافظ مشتاق احمد، پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر محمد خان اور ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالرئووف وغیرہ نے بتایا کہ رات  12 بجے سے   3 بجے تک وارداتیں معمول بن گئی ہیں ، زیادہ تر ان گھروں میں وارداتیں ہوتی ہیں جن کے سرپرست ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہروں میں ہیں، اس گروہ نے زندگی اجیرن کررکھی ہے، انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ایکشن لیاجائے، لوگوں کی عزتیں تک محفوظ نہیں، لوگوں کو تحفظ دیا جائے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version