( فیاض جعفری)میہڑ میں مضرصحت کھانا کھانے سے بہن، بھائی جاں بحق ہو گئے،بیٹےاور بیٹی کی موت کے صدمے سے ماں بھی چل بسی۔
زہریلا کھانا کھانے سےباپ اور دوسرےبیٹے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر د ی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔