شانگلہ (ویب ڈیسک )شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے گورنمنٹ پرائمری سکول خٹک کوٹکے میں مفت سرکاری کتب کی عدم دستیابی پر طالب علم کے والد نے استاد کو مار مار کر لہو لہان کر دیا۔طالب علم کے والد نے پرائمری سکول ٹیچر اعجاز احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے تشدد کرنے والے نادر خان نامی شخص کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
آج نیوز کے مطابق متاثرہ استاد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کلاس میں موجود تھا کہ مفت کتابیں نا دینے پر بچے کے والد تلخ کلامی کرنے لگے تو میں نے کہا کہ سرکاری کتب تاحال نہیں ملیں تو کہاں سے دیں فی الحال آپکا بیٹا ساتھی طالب علم کے ساتھ کتاب شئیر کرلے، جب کتابیں آجائیں تو دے دینگے جس پر طالب علم کے والد مشتعل ہو گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔