ہوم Pakistan نامورخواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کیا کیا کرتے رہے؟ تفصیلات...

نامورخواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کیا کیا کرتے رہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈولفن ایان کی درخواست پر تھانہ ہشنگری میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ملزم عمران سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈولفن ایان نے بیان دیا کہ 2023 میں شبقدر سے ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا اور ایک حجرے میں لے جا کر ان کی نازیبا ویڈیو بنائی۔

ڈولفن ایان کے مطابق، ملزمان انہیں اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے رہے اور مختلف اوقات میں ملاقات کے لیے بھی بلاتے رہے۔ 29 اکتوبر کو انہیں اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا علم ہوا، جس سے ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

ڈولفن ایان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version