گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل “24نیوز “کے مطابق پنجاب گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے مالک سردار ظہور احمد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیند کی حالت میں قتل کیا گیا۔
یہ واردات گوجرانوالہ کے اروپ پولیس سٹیشن کی حدود میں ہوئی۔ قاتل سردار ظہور احمد کو قتل کرنے کے بعد جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی حامل ڈرائیو بھی ساتھ لے گئے۔واردات کی اطلاع پا کر سینئر پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔