ہوم Pakistan نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک نیند کی حالت میں قتل کردیا گیا

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک نیند کی حالت میں قتل کردیا گیا

0



گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل “24نیوز “کے مطابق پنجاب گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے مالک سردار ظہور احمد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیند کی حالت میں قتل کیا گیا۔
یہ واردات گوجرانوالہ کے اروپ پولیس سٹیشن کی حدود میں ہوئی۔ قاتل سردار ظہور احمد کو قتل کرنے کے بعد جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی حامل ڈرائیو بھی ساتھ لے گئے۔واردات کی اطلاع پا کر سینئر پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version