ہوم Pakistan نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جمع بارش کے پانی نے واٹر بورڈ عملے...

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جمع بارش کے پانی نے واٹر بورڈ عملے کی دوڑیں لگوادیں

0


نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف جمع بارش کے پانی نے واٹر بورڈ عملے کی دوڑیں لگوادیں

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، اسٹیڈیم کے آس پاس رُکے ہوئے پانی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی دوڑیں لگوادیں۔

جمعے کو کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش انتظامیہ کو حرکت میں لے آئی، بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں پانی جمع ہوگیا جو آہستہ آہستہ بہہ کر گیٹ نمبر 12 کی جانب جا پہنچا جہاں نکاسی نہ ہونے کے باعث برساتی پانی گیٹ پر بھاری مقدار میں جمع ہوگیا۔

اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی گاڑیاں نکاسی کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں مگر نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

اس موقع پر آنے جانے والی گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہاں موجود نالے کی صفائی کیلئے سوئپرز کی تلاش کی گئی جس کے ذریعے نالے کی صفائی کو ممکن بنانے کی کوشش کی گئی۔

کراچی میں پی ایس ایل کے آئندہ ہونے والے میچز کو ممکن بنانے اور برساتی پانی کی نکاسی جلد ممکن بنانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے حکومت سندھ کی جانب سے رین ایمرجنسی ٹیم بھی تعینات کردی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version