وادی سون کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے بعد آگ بجھانے کی کاوشیں جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آتشزدگی کے دوران شہید ہونے والے چوکیدار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہید چوکیدار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید چوکیدار نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی۔
ان ک کہنا تھا کہ حکومت پنجاب شہید چوکیدار کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خوشاب ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر آگ بجھانے کے لیے پی ڈی ایم اے کو فضائی آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وادی سون کے جنگلات قومی اثاثہ ہیں، آگ بجھانے کے ممکنہ اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے آتشزدگی پر مکمل طور پر قابو پانے تک الرٹ رہیں۔