وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔
گول میز کانفرنس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستحکم معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس میں وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی، مستحکم کرنسی، زرعی شعبے کی مضبوط نمو سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے مضبوط ترسیلات زر، بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
کانفرنس میں نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ کانفرنس میں ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر حکومتی ترجیحات پر بھی گفتگو ہوئی۔