’’ والد صاحب کی وزارت اعلیٰ کے دوران لیاقت علی چٹھہ کو آزمایا ، ان کی رپورٹ …
اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن کے کشمنر لیاقت علی چٹھہ نے دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور اب اس پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا ردعمل بھی آگیا۔
مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ لیاقت علی چٹھہ ایک وقت پر ڈی سی گجرات تھے ، اس وقت ان کی حمزہ شہباز سے بہت قربت تھی جس کی وجہ سے مجھے پسند نہیں تھے ، معروف اینکر غلام حسین نے ہماری صلح کرائی جس کے بعد پھر والد صاحب( چوہدری پرویز الٰہی ) کے حالیہ دور وزارت اعلیٰ میں ان کو آزمایا، ان کی رپورٹ اور فیڈ بیک بہت اچھی تھی لیکن اب حق اور سچ کا ساتھ دے کر انہوں نے ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں میں جگہ بنا لی ہے‘‘۔
یہ لیاقت علی چھٹہ صاحب ہیں جو ایک وقت پر ڈی سی گجرات تھے ۔ اس وقت ان کی بہت قربت تھی حمزہ شہباز سے جس وجہ سے مجھے پسند نہیں تھے ۔ معروف اینکر غلام حسین صاحب نے ہماری صلح کرائی پھر والد صاحب کے حالیہ دور وزارت اعلیٰ میں ان کو آزمایا۔ ان کی رپورٹ اور فیڈ بیک بہت اچھی تھی ۔ لیکن اب… pic.twitter.com/PKtvd4IaJ8
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 17, 2024
مونس الٰہی کی اس ٹوئیٹ پر صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’’مونس الہی صاحب، غالبا جذباتی ہو گئے۔ جلدبازی ہو گئی۔ اس ٹویٹ نے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے‘‘۔
مونس الہی صاحب، غالبا جذباتی ہو گئے۔ جلدبازی ہو گئی۔ اس ٹویٹ نے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 17, 2024