ہوم Pakistan وزیراعظم شہباز شریف سے مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر...

وزیراعظم شہباز شریف سے مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کی ملاقات

0


وزیراعظم شہباز شریف سے امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان کےلیے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی۔

شہباز شریف نے اس دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کےلیے بےانتہاء عزت اور احترام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے رشتہ دہائیوں پر محیط اور لازوال ہے، سعودی قیادت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق اس دوران امام مسجد نبویﷺ نے شاہ سلمان اور دیگر سعودی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اعلامیے کے مطابق مسجد نبویﷺ کے امام نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے ستارے ہیں جو کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version