ہوم Pakistan وزیراعلیٰ مریم نواز 14اگست کو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پروگرام کی لانچنگ کریں...

وزیراعلیٰ مریم نواز 14اگست کو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پروگرام کی لانچنگ کریں گی

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز عوام کو ’’اپنی چھت ،اپنا گھر ‘‘دینے کیلئے پرعزم ہیں،اس پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے، 3ماڈلز کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نوازنے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز 14اگست کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پروگرام کی لانچنگ کریں گی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل تیار کرلیاگیا،وزیراعلیٰ مریم نوازنے  عوام کی سہولت کیلئےٹال فری نمبر متعارف کروانے کا بھی حکم  دیدیا،مریم نوازکی ہدایت پر ’’اپنا گھر،اپنی چھت‘‘ پروگرام کیلئے خصوصی پورٹل بھی تیار کیا جائے گا۔

بریفنگ اجلاس میں بتایا گیا کہ گھر حاصل کرنے کے خواہشمند آن لائن درخواست بھی جمع کرا سکیں گے،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن(ر)اسد اللہ خان نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے فارم حاصل کئے جا سکیں گے،5مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے،حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کیلئے سبسڈی دیگی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی،سینیٹرپرویز رشید، سینیرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس میں شرکت کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version