ہوم Pakistan وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں گورنر، وزیرِ اعلیٰ، وفاقی وزراء، وفاقی اور صوبائی حکام شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہبازشریف بلوچستان کے گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور اراکینِ اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دورے کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور زرغون روڈ پر سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی آمد پر ایئر پورٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version