ہوم Pakistan وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کو استعفیٰ...

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیا

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینےپر آمادہ کرلیا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق عطا تارڑ کے رابطہ کرنے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ واپس لینے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے اور دونوں شخصیات کی گفتگو بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا  ہے اور وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباءپروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر ہاؤس کےجانبدارانہ اقدامات کےباعث گورننس کانظام تباہ ہو گیا۔ مائیکل اے تھامسن نے اپنے استعفیٰ ایچی سن کالج کے سٹاف کو بھجوایا دیا  جس میں کہا گیاہے کہ کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کیلئے سکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا ، گورنر ہاوس کے متعصبانہ اقدامات نے سکول کی گورننس ، نظم و نسق کو خراب کیا ، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ ، داخلوں سے متعلق کوئی کردار نہیں کروں گا، بورڈکی سطح پرجوہورہاہے وہ آپ سب کومعلوم ہے، بری گورننس کےتسلسل سےمیرےپاس کوئی اورچوائس نہیں بچی،میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کیلئےبھرپورکوشش کی، سکول کےمعاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سےچلنےوالےسکول کیلئےناقابل یقین ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version