اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔
وفاقی کابینہ ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن “عزمِ استحکام” کی منظوری دی گئی تھی۔