ہوم Pakistan وزیر اعلیٰ پنجاب نے2طالبعلموں اور ایک بوڑھی خاتوں سے کیا وعدہ پورا...

وزیر اعلیٰ پنجاب نے2طالبعلموں اور ایک بوڑھی خاتوں سے کیا وعدہ پورا کردیا

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وعدہ پورا کردیا،بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی۔وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر نور بی بی کو 1 لاکھ روپے پیش کئے گئے -ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور1 لاکھ روپے لیکر پہنچے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی-چک6 بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا-چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ  سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا-





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version