ہوم Pakistan وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے اجلاس...

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے اجلاس   نیشنل رجسٹریشن پالیسی  بنانے کا فیصلہ

0



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں  نیشنل رجسٹریشن پالیسی  بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 6بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کے پلان کا  جائزہ لیا گیا،کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ ملتان کو بھی اس پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکز میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا آغاز کیا جائے.

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت نادرا کی رجسٹریشن کل آبادی کا 85 فیصد ہے،وزیر داخلہ کے دوروں اور ان کے بعد کئے گئے اقدامات سے انتظار کا وقت 120 منٹ سے کم ہو کر 75 منٹ رہ گیا ہے،۔ وزیر داخلہ نے  انتظار کے وقت کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ اور شہریت کا مستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پلان کو حتمی شکل دے کر اگلے چند روز میں اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے، تاکہ عوام کو غیر ضروری رش اور زحمت سے بچایا جاسکےاس پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرنا ہو گا۔ پالیسی سے شہریت کے انداراج کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا۔نئی پالیسی سے شہریت کے غیر قانونی اندراج کو بھی روکا جا سکے گا، جسکی وجہ سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔یونین کونسل کو اس ضمن میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے، نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی اس سلسلے میں انتہائی ضروری ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر  اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version