ہوم Pakistan وزیر قانون نے نفیسہ شاہ کے ترمیمی بل کی حمایت کردی

وزیر قانون نے نفیسہ شاہ کے ترمیمی بل کی حمایت کردی

0


وزیر قانون نے نفیسہ شاہ کے ترمیمی بل کی حمایت کردی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئین کے آرٹیکل 25 میں ترمیم کا دستور (ترمیمی) بل 2024 کی حمایت کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 25 میں ترمیم کا دستور (ترمیمی) بل 2024 پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پیش کیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 25 مساوات کا اصول فراہم کرتا ہے،ہرآئین اپنے شہری کو 3 طرح سے مساوات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہوگی، شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے، عمر کی بنیاد پر تفریق کا کیا ہو گا؟

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ترمیم صنف، نسل، معاشی پوزیشن، مذہب اور روایات کی بنیاد پر امتیاز کی نفی کرتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حمایت کی اور کہا کہ یہ آئینی ترمیم ہے، اس لیے ایوان کی نئی بننے والی کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران آرٹیکل 25 میں ترمیم کا آئینی (ترمیمی) بل 2024 متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version