ہوم Pakistan وفاقی بجٹ عوام کا قاتل اور آئی ایم ایف کا ہے، مشیر...

وفاقی بجٹ عوام کا قاتل اور آئی ایم ایف کا ہے، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام کا قاتل اور آئی ایم ایف کا ہے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پینشن اصلاحات میں خیبر پختونخوا حکومت کی پیروی کی گئی ہے،  ٹیکس ریٹ 35 سے 45 فیصد کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس پہلی بار 15 فیصد اور نان فائلر کا 45 فیصد کر دیا گیا، آئی ایم ایف کے کہنے پر 38 فیصد ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ 

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو 3587 ارب کر دیا جو مہنگائی کی بڑی وجہ ہے، صوبوں کو ادائیگی کے بعد وفاق کی آمدنی 9111  ارب روپے ہوگی۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس سال سود ادائیگی صرف 9700 ارب روپے ہے، بجٹ میں بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے 593 ارب روپے رکھے گئے ہیں، بی آئی ایس پی سے 9.3 ملین کے بجائے 10 ملین افراد مستفید ہوں گے جو بڑی بات نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت میں صرف 5 ارب روپے کی مارک اپ شیئرنگ دی ہے باقی کچھ نہیں، پیٹرولیم لیوی 80 روپے تک بڑھانے سے عوام پر مزید بوجھ آئے گا، تنخواہوں میں 25 اور 22 فیصد اضافہ ریلیف ضرور لیکن صوبوں کے سرپلس پر ضرور اثر پڑے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version