ہوم Pakistan وفاقی ریاستی ملکیتی سرکاری اداروں کی شمشاہی کارکردگی رپورٹ جاری 

وفاقی ریاستی ملکیتی سرکاری اداروں کی شمشاہی کارکردگی رپورٹ جاری 

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ریاستی ملکیتی سرکاری اداروں کی شمشاہی کارکردگی رپورٹ جاری  کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023سرکاری اداروں نے 147ارب روپے کے نقصانات کئے،2014سے 2023تک اداروں کے نقصانات 5900روپے تک پہنچ گئے،حکومت نے خسارے پر قابو پانے کیلئے6ماہ میں 436ارب کی مالی مدددی۔

دستاویز کے مطابق 6ماہ میں ایس او ایز نے 45فیصد اضافے سے 510ارب منافع کمایا،پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں  کا 249ارب منافع شامل ہے،اس دوران او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2ارب منافع کمایا،پی پی ایل 68.7ارب ، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کا منافع 36.2ارب روپے رہا، رپورٹ کے مطابق دیگر منافع بخش اداروں میں پارکو، گورنمنٹ ہولڈنگز، نیشنل بینک شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6ماہ میں خسارے میں چلنے والے اداروں نے 408ارب روپے کے نقصانات کئے،کوئٹہ الیکٹرک کمپنی نے 56.2ارب روپے کا نقصان کیا، پیسکو 39ارب روپے، پاکستان ریلویز کو 23.6ارب کا نقصان ہوا، سکھر الیکٹرک کمپنی 20.9ارب ، سٹیل ملز14.4ارب، آئیسکو کا 12.1ارب کا نقصان رہا،جولائی تا دسمبر 2023سرکاری اداروں نے 14فیصد اضافے سے 200ارب ٹیکس دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version