ہوم Pakistan وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ ارمین بلوم کی اہم ملاقات

0



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ ارمین بلوم نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی, دوطرفہ تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے دیرینہ تعاون پر اظہار تشکر کیا- وفاقی وزیر نے پاکستان پر دہشت گردی کے شدید اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے انسانی جانوں اور معاشی نقصانات کے حوالے سے بے پناہ قربانیوں کا ذکر کیا۔ 

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 2001 سے پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 70,000 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں- 150 بلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے۔ عالمی برادری کی طرف سے اس کی خاطر خواہ تعریف نہیں کی گئی۔ انجینئر امیر مقام نے افغان مہاجرین کی واپسی میں امریکہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انجینئر امیر مقام نے میزبان کمیونٹیز کے لیے امریکی امداد میں اضافے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے افغانستان میں سازگار حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی بالخصوص ٹیکسٹائل جیسی برآمدات کو بہتر بنانے میں تعاون کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےپاکستان خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے شدید اثرات کا اعتراف کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے افغان شہریوں کی میزبانی کی حمایت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات کا اختتام دونوں فریقین کی جانب سے جاری تعاون کے عزم کے ساتھ ہوا۔ 

وفاقی وزیر نے افغان پناہ گزینوں کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، 
وفاقی وزیر نے تعاون میں اضافے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version