کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے نرخ کے حوالے سے اہم اعتراف کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ خطے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، سوشل میڈیا پر ناامیدی پھیلانے والوں کے پراپیگنڈے کو کاؤنٹر کررہے ہیں، 100یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،ایک ڈیڑھ سال میں ڈسکوز کی نجکاری کیلئے بڈنگ کرواسکیں گے، اگلے 3 سال میں کوئی ڈسٹری بیوشن ایسی نہیں ہوگی جو حکومت کے کنٹرول میں ہوگی ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما انتظار حسین پنجوتھہ نے بھی شرکت کی ۔