ہوم Pakistan ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

0



(انوشہ جعفری)ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا ،کراچی میں لیاقت آباد کال سینٹر میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل گئی،گولی چلنے سے عبداللہ جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا ٹک ٹاک بنانا فیشن بن گیا،کال سینٹر میں ٹک ٹاک بنانا دوستی کیلئے المناک ہوگیا،دو دوستوں نے پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک بنانی شروع کی ہی تھی کہ پسٹل چل گئی اور عبداللہ جان کی بازی ہار گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کال سینٹر میں مقتول عبداللہ اور اس کا دوست سرفراز تک ٹاک بنا رہے تھے کہ اتفاقیہ گولی چل گئی اور عبداللہ کو جا لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،ذیشان شفیق نے بتایا کہ پسٹل کال سینٹر کے مالک حارث کا تھا جس کوبھی گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے پسٹل برآمد کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version