ہوم Pakistan ٹی ٹی پی کی جانب سے تھریٹ الرٹ، گلگت بلتستان میں سیکیورٹی...

ٹی ٹی پی کی جانب سے تھریٹ الرٹ، گلگت بلتستان میں سیکیورٹی سخت

0


وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے کیا ہے اس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔

شمس الحق لون نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری 10 دن حساس سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ ان دنوں میں منعقد کیے جانے والے مذہبی اجتماعات ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔

اجلاسوں کے دوران گلگلت بلتستان کے حساس مقامات اور ریجن کے داخلی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو بھی ریجن میں تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

دوسری طرف پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی طرف سے بھی سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مبینہ طور پر 19 اور 21 رمضان کے درمیان حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version