ہوم Pakistan پارٹی سے نکالا گیا تو فواد چودھری کی طرح دوبارہ واپس نہیں...

پارٹی سے نکالا گیا تو فواد چودھری کی طرح دوبارہ واپس نہیں آؤں گا شیر افضل مروت

0



(24نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر پارٹی نے نکالا گیا تو فواد چودھری کی طرح دوبارہ نہیں آؤں گا، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے چلنے والی تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو انہیں میری ضرورت ضرور پڑے گی، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہمیں مارا، چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں،جب چیف سیکرٹری اور آئی جی وہی ہونگے تو علی امین کیسے با اختیار ہوں گے،اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلی کو سرنڈر کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ صوبے پر مسلط ہیں، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلی کو انہیں واپس کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ علی امین نے بحیثیت وزیر اعلی اچھی کارکردگی دکھائی ہے، انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کے بارے میں کچھ نہیں کہتا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، رہائی تحریک کیلئے کسی این او سی اور اجازت کی ضرورت نہیں ہے، رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی، میں پارٹی کے ساتھ ہوں، فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ اگر کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہونگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت نازساز ، شوکت خانم ہسپتال منتقل





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version