ہوم Pakistan پارکوں میں بیٹھے جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل...

پارکوں میں بیٹھے جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے  والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو  زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ  پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version