ہوم Pakistan پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے سینیٹر کامران مائیکل...

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے سینیٹر کامران مائیکل کا کرسمس کیک کٹنگ تقریب سے خطاب

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب سول سیکرٹریٹ میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل اور سینیٹر کامران مائیکل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور سول سیکرٹریٹ کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی خوشی میں ہم سب آپ کیساتھ ہیں۔  اس مبارک موقع پر آپ نے ہمیں اپنی خوشیوں میں شریک کیا جس پر ہم سب آپ کے ممنون ہیں۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ مسیحی ملازمین کو دسمبر ہی میں کرسمس سے قبل اعزازیہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سول سیکرٹریٹ میں درجہ چہارم کے مسیحی ملازمین کی دفتری سہولت کیلئے ایک کمرہ مختص کیا جائے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس اور نیو ایئر کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ  کیرئیر میں جہاں بھی پوسٹنگ ملی مقامی اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا۔

سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔

 تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سمیت سیکرٹریٹ افسران و ملازمین اور مسیحی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version