ہوم Pakistan پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ نیا نہیں: عظمیٰ کاردار

پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ نیا نہیں: عظمیٰ کاردار

0


عظمیٰ کاردار— فائل فوٹو
عظمیٰ کاردار— فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو ایک کشتی سمندر میں ڈوبی جس میں 80 پاکستانی سوار تھے۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ 5 پاکستانی اس حادثے میں جاں بحق اور 47 لاپتہ ہوئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انسانی اسمگلنگ پر پارلیمنٹیرینز کی کمیٹی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی یہ ذمے داری ہو گی کہ وہ قانون بنائے تاکہ انسانی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

ن لیگ کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے منڈی بہاؤ الدین سے 2 انسانی اسمگلرز کو پکڑا بھی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version