اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس کے بعد رُکن ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر حکام وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد کے کونشن سینٹر میں بدھ کو ایس سی او کے 23ویں سربراہانِ حکومت کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اب روس 2025 تک شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی سنبھالے گا۔