ہوم Pakistan پاک ایران کشیدگی :مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم  کا مؤقف بھی...

پاک ایران کشیدگی :مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم  کا مؤقف بھی آ گیا

0



پاک ، ایران کشیدگی :مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم  کا مؤقف بھی …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم اور معروف مذہبی سکالر مفتی نعمان نعیم  نے ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جارحیت پر معافی مانگنی چاہیے، پاک فوج کا ایران میں آپریشن بروقت جواب ہے، پوری قوم اس معاملے پر  متحد ہے،۔ کشیدگی کا  واحد حل مذاکرات ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کا خطہ متحمل نہیں ہے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی نعمان نعیم  نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 25 سال سے دہشتگردی کیخلاف برسر پیکار ہے اور اب تک 50 ہزار سے زائد قیمتی جانیں جا چکی ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی اسلام دشمن ممالک کی جگ ہنسائی کا سامان ہے، ایران کے بلوچستان پر میزائل حملے سے ملک دشمن قوتوں کو شے ملے گی، پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے ضروری تھا  کہ پاک فوج کا ایران میں دہشتگردوں کے  خلاف کارروائی کا  بروقت جواب  دے۔ ایران کو جارحیت پر معافی مانگنی چاہیے اور معاملات کو مداخلت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے پر توجہ دی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version